سجاد غنی لون کا عمر عبداللہ پر پہلا سیاسی وار

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

کہا سابق وزیر اعلیٰ کا دور بد عنوانی پر منتج تھا

سرینگر:١٦،جولائی:/ پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون نے پہلی مرتبہ کھل کر سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ ہدف تنقید بنایا ۔انہوں نے عمر عبداللہ کے دور ِ اقتدار کو غیر مئوثر ،بے رحم اور بدعنوانی سے تعبیر کیا ۔انہوں نے یہ تنقید سے بھر بیان عمر عبداللہ کی جانب سے پی ڈی پی کی سربراہی والی مخلوط سرکار پر تنقید کرنے پر دیا ۔کشمیر نیوز نیٹ ورک کے مطابق پی ڈی پی ،بھاجپا حکومتی اتحاد ٹوٹنے کے بعد اپوزیشن جماعت نیشنل کانفرنس خاص طور پر سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی جانب سے مذکورہ اتحاد کو ہدف تنقید بنائے جانے پر پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون نے عمر عبداللہ پر جوابی حملہ کیا ۔سماجی رابط ویب سائٹ ٹویٹر پر سجاد غنی لون نے عمر عبداللہ کو ہدف تنقید بنایا۔سابق ریاستی کابینہ وزیر سجاد غنی لون نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمر عبداللہ کی حکومت سب سے زیادہ بد عنوانی میں ملوث تھی۔انہوں نے عمر عبداللہ کی حکومت پر تعجب کا اظہار بھی کیا۔سجاد لون نے سماجی رابط ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا’ میں عمر عبداللہ پر حیران ہوں ،وہ کیسے سابق حکومت کی تنقید کرتے ہیں ،ہر ایک کا خیال تھا کہ وہ اہل منتظم ثابت ہونگے ،لیکن ایسا نہیں ہوا‘۔سجاد غنی لون نے مزید کہا ’ہم سب جانتے ہیں کی اُنکی سر براہی والی سر کار تاریخ میں سب سے زیادہ غیر مئوثر ،بے رحم اور بد عنوان ثابت ہوئی ‘۔پی ڈی پی ۔بھاجپا حکومتی اتحاد ٹوٹنے کے بعد عمر عبداللہ نے کئی مرتبہ پی ڈی پی کی سربراہی والی مخلوط حکومت کو ہدف تنقید بنایا ۔

Share This Article