ریلوے میں 63 ہزار اسامیاں ، درخواست دینے کی آخری تاریخ 12 مارچ

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

نئی دہلی، 14 فروری (یو این آئی) ریلوےوزیر پیوش گوئل نے ریلوے میں ہائی اسکول اور آئی ٹی آئی پاس نوجوانوں کے لئے گروپ ڈی میں تقریبا 63 ہزار خالی اسامیوں کو پر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اور لائق نوجوانوں سے ان اسامیوں کے لئے درخواست دینے کی اپیل کی ہے۔
ریلوے وزیر نے ٹویٹ کر کے یہ اپیل کی۔ ریلوے میں روزگار کے مواقع میسر ہیں۔ ہائی اسکول اور آئی ٹی آئی پاس طلبہ اس کے لئے اپلائی کرسکتے ہیں۔ درخواست دینے کی آخری تاریخ 12 مارچ 2018 ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق 62 ہزار 907 ملازمین کے لئے لیول 1 پے اسکیل پر تقرری کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس تقرری میں ریلوے کی الگ الگ یونٹوں میں پہلے سے ٹریننگ لے رہے لوگوں (اپرنٹس) کو اولیت دی جائے گی۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے