ریزرویشن معاملہ: الطاف بخاری اپنے گریباں میں جھانک کر دیکھیں :آغاروح اللہ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر26دسمبر

سرینگر، بڈگام اور گاندربل کے ممبر پارلیمنٹ آغا روح اللہ نے جمعرات کو کہاکہ ریزرویشن کے معاملے پر احتجاج میں شامل ہونے کے لئے میری موجودگی کے بجائے طلبا کی ریزرویشن کا معاملہ اہم تھا۔

انہوں نے کہاکہ الطاف بخاری کواپنے گریباں میں جھانک کر دیکھنا چاہئے۔

ان باتوں کا اظہار موصوف نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہاکہ میڈیا کو غیر جانبدارانہ رویہ اپنا کر ریزرویشن معاملے پر اپنی آواز بلند کرنی چاہئے۔

آغا روح اللہ نے کہاکہ میڈیا کو مسائل سے زیادہ حقائق کی ترجمانی کرنی چاہئے لیکن اس اہم مسئلے پر کسی میڈیا آوٹ لیٹ نے بات نہیں کی۔

ان کے مطابق وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج میں شامل ہونے کے لئے میری موجودگی کے بجائے طلبا کی ریزرویشن کا معاملہ اہم تھا۔

الطاف بخاری کی جانب سے احتجاج کو پلانٹیڈ قرار دینے پر آغا روح اللہ نے کہا :’الطاف بخاری کی طرح سب کچھ پلانٹیڈ نہیں ہوتا۔‘

انہوں نے کہاکہ الطاف بخاری خود پلانٹیڈ ہے اور وہ اسی عینک سے سب کو دیکھ رہے ہیں۔

Share This Article