روپیہ پہلی بار 71 روپے فی ڈالر سے نیچے

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

ممبئی، خام تیل کے بڑھتی قیمت اور درآمد کنندگان کی ڈالر خرید سے روپیہ مسلسل تیسرے دن گرتے ہوئے آج پہلی بار 71 روپے فی ڈالر سے نیچے آگیا۔

جمعرات کو ہندستانی کرنسی 15پیسے کی گراوٹ پر 70.73روپے فی ڈالر پر بند ہوئی تھی آج یہ 22 پیسے ٹوٹ کر 70.95روپے فی ڈالر پر کھلی اور گرتے ہوئے 71.05روپے فی ڈالر تک گر گئی۔ یہ پہلی بار ہے جب روپے اتنا کمزور ہوا ہے۔

خام تیل کی بڑھتی قیمتوں کے ساتھ ساتھ شےئر بازار میں مسلسل تین دن سے جاری گراوٹ سے بھی روپے پر دباو رہا۔یو این آئی ۔

Share This Article