اننت ناگ میں مشتبہ جنگجوؤں کے ہاتھوں سی آر پی ایف اہلکار کے بیٹے کا اغوا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر ، (یو ا ین آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے زرپورہ بجبہاڑہ میں جمعہ کی شام دیر گئے مشتبہ جنگجوؤں نے سینٹرل ریزو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک اہلکار کے بیٹے کو اغوا کرلیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مشتبہ جنگجو زرپورہ میں سی آر پی ایف اہلکار فاروق احمد بٹ کے گھر میں داخل ہوئے اور وہاں سے ان کے بیٹے شارق احمد بٹ کو اٹھاکر اپنے ساتھ لے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ مغوی نوجوان کو ڈھونڈ نکالنے کے لئے سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

یہ بات یہاں قابل ذکر ہے کہ جنگجوؤں نے گذشتہ چند روز کے دوران مبینہ انتقامی کاروائی کے تحت جموں وکشمیر پولیس کے کم از کم دس اہلکاروں کے دس قریبی رشتہ داروں کو اغوا کیا۔ مغوی افراد میں بعض سینئر پولیس افسران کے قریبی رشتہ دار بھی شامل ہیں۔ تاہم مقامی میڈیا کی رپوٹوں کے مطابق مبینہ انتقامی کاروائی کے تحت اغوا کئے گئے سبھی افراد کو رہا کیا گیا ہے۔

Share This Article