باستخدام هذا الموقع ، فإنك توافق على سياسة الخصوصية و شروط الاستخدام .
Accept
Ultimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging Championship
Reading: رمضان المبارک کا مقدس مہینہ روحانی فوائد کا حامل :میر واعظ
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
Ultimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging Championship
Font ResizerAa
Have an existing account? Sign In
Follow US
  • Home
  • ملٹی میڈیا
  • کشمیر
  • سرینگر
  • جموں
  • بھارت
  • ایشیا
  • بین الاقوامی
  • سیاست
  • خصوصی رپورٹ
  • کھیل
  • کاروبار
  • رائے
  • اداریہ
  • تعلیم
  • روزگار نیوز
  • آج کا اخبار
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
تازہ ترین

رمضان المبارک کا مقدس مہینہ روحانی فوائد کا حامل :میر واعظ

Last updated: مئی 29, 2018 7:00 شام
8 سال ago
Share
All Parties Hurriyat Conference (APHC) Chairman Mirwaiz Moulvi Umar Farooq addresses a gathering prior to prayers marking the festival of Eid al-Adha at the Grand Mosque Jamia Masjid in Srinagar. --
SHARE

قرآن ایک مکمل فطری دستور حیات ، اس کے تمام تر مفاہیم کے ساتھ سمجھنے کی ضرورت

سرینگر:۲۹،مئی: میرواعظ عمر فاروق نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کوبہار قرآن اور تمام مسلمانوں کے لئے بحیثیت مجموعی بے شمار طبی اور روحانی فوائد کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مہینہ جہاں تقویٰ ، پرہیزگاری ، نیکیوں کی جانب رغبت ، برائیوں سے پرہیز اور اپنی خواہشات کو اللہ کے تابع کرنے کا جذبہ عطا کرتا ہے وہیں یہ مہینہ ایک روزہ دار کو قرآن کریم کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کرنے کا درس دیتا ہے کیونکہ رمضان المبارک کو قرآن مجید کے ساتھ خصوصی نسبت اور تعلق ہے ۔کے این این کوبھیجے گئے بیان کے مطابق رمضان المبارک کے عشرہ مغفرت میں مجالس وعظ و تبلیغ کے سلسلے میں مسجد شریف ٹینگہ پورہ زونی مر میں نماز عصر سے قبل ایک بڑے دینی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظ نے کہا کہ قران کریم سمیت تمام آسمانی کتابیں اسی مہینے میں نازل ہوئی ہیں اور اسی مہینے کی ایک رات (لیلۃ القدر) ہزار مہینوں سے افضل قرار دی گئی ہے ۔ میرواعظ نے کہا کہ اس مقدس مہینے میں جہاں قرآن مجید کی تلاوت کرنے والا بے پناہ اجر و ثواب کے ساتھ ساتھ اطمینان سکون اور ایمان کی زیادتی کی دولت سے مالامال ہوتا ہے وہیں قرآن جو ایک مکمل فطری دستور حیات مہیا کرتا ہے کو اس کے تمام تر مفاہیم کے ساتھ سمجھنے کی ضرورت ہے کیونکہ قرآن مجید کو سمجھے بغیر اس مقد س کتاب کا حق ادا نہیں کیا جا سکتا۔ میرواعظ نے ناروہ پلوامہ میں عسکریت پسندوں کے ساتھ تصادم کی آڑ میں ایک نہتے شہری بلال احمد گنائی کو جان بحق کئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں تعینات سرکاری فورسز کسی بھی جواب دہی کے عمل سے مستثنیٰ ہے اور انہیں نہتے لوگوں کو قتل کرنے کی کھلی چھوٹ حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ ظلم و جبر سے عبارت پالیسیاں ایک مبنی برحق جدوجہد میں مصروف عوام کو دبانے کیلئے رچائی جارہی ہے تاہم اس طرح کے حربے نہ ماضی میں یہاں کے حریت پسند عوام کے حوصلوں کو کمزور کرسکے ہیں اور نہ اب کے ا س طرح کی جارحانہ پالیسیاں کشمیری حریت پسند عوام کواپنی مبنی برحق جدوجہد سے دستبردار کرنے میں کامیاب ہو سکتی ہیں ۔ میرواعظ نے ترکہ وانگام شوپیاں اور سوگن شوپیاں میں بھارتی فوجیوں کی جانب سے نہتے عوام پر جبر و قہر کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ علاقے میں فوجیوں نے گھروں کی توڑ پھوڑ ، مکینوں کی شدید مارپیٹ، اسباب خانہ کو تہس نہس حتیٰ کہ اہل سرگرم عسکریت پسند زینت الاسلام کے نجی سیب کے درختوں کو بھی تہہ تیغ کرنے سے گریز نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہندوستان کی جانب سے کشمیر میں جنگ بندی کے اعلان کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ماہ رمضان کے مقدس ایام میں جس طرح بے لگام فورسز نے نہتے لوگوں پر قہر برپا کیاوہ حکمرانوں کی اصلی سوچ اور پالیسی کا عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں قابض فوج خود کو حاصل بے پناہ اختیارات کا بڑی بے دردی کے ساتھ استعمال کررہی ہے اور لوگوں کو اپنے جبر و تشدد کا نشانہ بنانا ان فورسز کی روز کی سرگرمیوں میں شامل ہے ۔ میرواعظ نے ۲۰۰۹ء میں شوپیاں میں کشمیر کی دو بیٹیوں اور آسیہ اور نیلوفر کے ساتھ پیش آئے انسانیت سوز واقعہ کی برسی پر اس المناک واقعہ کی تحقیقات کے حوالے سے بھارتی تحقیقاتی اداروں کی من گھڑت رپورٹ کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کو غیر جانبدارانہ تحقیقات کے بجائے جس طرح اس واقعہ کو تمام تر حقیقتوں کے ساتھ چھپایا گیا وہ کشمیریوں کے تئیں عدل و انصاف کے ضمن میں رچائی جا رہی ناانصافیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ میرواعظ نے کہا کہ سانحہ شوپیاں، کنن پوشپورہ اور اس جیسے درجنوں ایسے سانحات ہیں جن میں ملوث مجرمین نہ صرف اب تک آزاد گھوم رہے ہیں بلکہ ان واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے بجائے ان واقعات کی اصلیت کو قصداً دبایا گیا ۔ میرواعظ نے حقوق بشر کے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ کشمیری عوام کے تئیں ہو رہی نا انصافیوں کا سنجیدہ نوٹس لیں۔

You Might Also Like

برطانوی دوائی سے کرونا کے علاج میں اہم پیش رفت؛ڈیکسامیتھاسن پہلی دوا جس نے کوویڈ 19 کے مریضوں کی بقا میں بہتری کی امید پیدا کی / عالمی ادارہ صحت
کرونا سے متاثرہ ماں اپنے بچے کو دودھ پلا سکتی ہے؛خواتین میں اس بارے میں آگاہی پیدا کرنا بہت ضروری/عالمی ادارہ صحت
شہر سرینگر اور وادی کے دیگر علاقوں میں تیز بارش کے ساتھ اولے؛موسم کی دگرگوں صورتحال برابر جاری درجہ حرارت میں بھی گراوٹ
کشمیر یونیورسٹی انتظامیہ کا اعلان
ماہ رمضان کے پہلے جمعہ پر وادی بھر میں روح پرور اجتماعات
Share This Article
Facebook Email Print
Previous Article مسئلہ کشمیر پر مرکز خلوص نیت سے بات چیت شروع کرے :ساگر
Next Article کشمیری عوام کو اپنے جائز حق سے محروم رکھا گیا :جماعت اسلامی

تابعنا

اعثر علينا على الوسائط الاجتماعية
FacebookLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow

النشرة الأسبوعية

اشترك في النشرة الإخبارية لدينا للحصول على أحدث مقالاتنا على الفور!
[mc4wp_form]
أخبار شعبية
تازہ ترینکشمیرملٹی میڈیا

جموں کشمیر میں کووڈ کے نئے 56مثبت درج

By
3 سال ago
پہلگام میں شبانہ آگ کی واردات ؛ دو ہوٹلوں کو نقصان ، سیاحوں کو حفاظت سے نکالا گیا
مقامی جنگجو کی یاد میں ضلع پلوامہ میں مکمل ہڑتال سے زندگی درہم برہم
شملہ حادثہ : کولگام کے والٹینگو نارڈ گاوں میں رقعت آمیز مناظر
روہنگیائیوں کے 40 گاؤں جلائے گئے: ایچ آرڈبليو
- الإعلانات -
Ad imageAd image
حالات فيروس كورونا العالمية

Confirmed

0

Death

0

معلومات اكثر: إحصائيات كوفيد -19
about us

نحن نؤثر على 20 مليون مستخدم ونعتبر شبكة أخبار الأعمال والتكنولوجيا رقم واحد على هذا الكوكب.

تجدنا على مواقع التواصل الاجتماعي

© Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
انضم إلينا!
اشترك في النشرة الإخبارية لدينا ولا تفوت آخر الأخبار والبودكاست وما إلى ذلك.
[mc4wp_form]
صفر بريد مزعج ، إلغاء الاشتراك في أي وقت.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?