نئی دہلی، 29 دسمبر:راجیہ سبھا کی کارروائی بغیر کسی مداخلت کے جاری رکھنے کے لئے اس کے دستور العمل /گائیڈمیں بڑے پیمانہ پر ترمیم کرنے اور بہت سے ضابطے بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں قائم دو رکنی کمیٹی نے کل شام راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو کو اپنی رپورٹ پیش کردی۔
راجیہ سبھا کے سابق سکریٹری جنرل وی کے اگنی ہوتری اور وزارت قانون کے سابق ایڈیشنل سکریٹری دنیش بھاردواج کی صدارت والی کمیٹی نے 387 صفحات پر مشتمل اپنی رپورٹ میں 124 نئے ضابطے بنانے اور 77 قوانین/ضابطوں میں ترمیم کی تجویز پیش کی ہے۔ اس کے علاوہ 84 نئی ہدایات اور 25 تجاویز کی بھی سفارش کی ہے۔ کمیٹی کی ان تمام سفارشات پر دستور العمل کمیٹی غور کرے گی اور اس کی سفارشات کو ایوان میں رکھا جائے گا
راجیہ سبھا دستور العمل میں ترمیم کی سفارش
