راجوری میں کنٹرول لائن پر بی ایس ایف کی مشتبہ افراد پر فائرنگ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں، 18 جولائی

جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے سندر بنی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک جمعرات کی صبح سیکورٹی فورسز نے مشتبہ افراد پر گولیاں چلائیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے سندر بنی سیکٹر میں ایل او سی کے نزدیک بی ایس ایف اہلکاروں نے دو مشتبہ افراد کی مشکوک نقل وحمل دیکھی۔

انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف اہلکاروں نے نزدیکی چوکیوں کو الرٹ کرکے ان پر گولیاں چلائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہاں تعینات فوجی جوانوں نے بھی فائرنگ کی۔

ذرائع نے بتایا کہ بعد ازاں بی ایس ایف اور فوج نے مشترکہ طور پر علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Share This Article