راجستھان: بناس ندی میں بس گرنے سے 32 افراد ہلاک، 15 زخمی

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سوائی مادھو پور۔ راجستھان کے سوائی مادھو پور میں ایک پرائیویٹ بس کے بناس ندی میں گرنے سے 32افراد ہلاک اور15زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق یہ بس صبح سات بجے سوائی مادھو پور سے سواریاں لے کر لال سوٹ کے لئے روانہ ہوئی تھی اور20کلومیٹر دور بناس ندی میں گر گئی۔

ندی میں پانی بھرا ہونے کی وجہ سے32لوگوں کی ڈوبنے سے موت ہوگئی۔ بس میں سوار 15مسافر بھی شدید طورپر زخمی ہوگئے۔ بس کو گیس کٹر سے کاٹ کر زخمیوں کو نکالا جا رہا ہے اور ایمبولینس کی مدد سے انہیں اسپتال بھیجا جارہا ہے۔

مسافروں سے بھری ہوئی اس بس سے 32لاشیں نکالی جاچکی ہیں اور گیس کٹر سے بس کو کاٹ کر زخمیوں کو نکالا جارہا ہے۔

ابتدائی اطلاع کے مطابق تیز رفتار کی وجہ سے بس کا توازن بگڑ گیا اور یہ حادثہ پیش آیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ندی پر کافی تعداد میں آس پاس کے گاو¿ں کے لوگ جمع ہوگئے۔اسپتال میں بھی بھیڑ جمع ہوگئی۔بس میں سوار مسافر سوائی مادھوپور اور مدھیہ پردیش کے بتائے گئے ہیں۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے