دہلی میں گھنے دھند کی وجہ سے ہوائی خدمات متاثر

نئی دہلی: دہلی میں آج علی الصبح گھنے دھند کی وجہ سے ہوائی خدمات متاثر رہی۔ دہلی ہوائی اڈے پر صبح میں کچھ دیر کے لئے ویژیبلیٹی 50 میٹر سے کم رہ گئی تھی۔ اس دوران ماسکو سے آنے والے ایک طیارے کو ممبئی میں اتارا گیا۔ کچھ پروازوں کی روانگی میں بھی تاخیر ہوئی۔

گذشتہ سال 31 دسمبر اور یکم جنوری کو بڑے پیمانے پر پروازوں کے متاثر ہونے کے بعد ایئر لائنز کی جانب سے بہتر انتظام کی وجہ سے آج دھند کا اثر کم رہا۔ صبح ہونے کے ساتھ ویژیبلیٹی میں بہتری آئی۔ دہلی میں آج علی الصبح گھنے کہرے کی وجہ سے ہوائی ٹریفک متاثر رہا۔

دہلی ہوائی اڈے پر صبح کچھ وقت تک حدبصارت 50 میٹر سے کم تھی۔ اس دوران ماسکو سے آنے والے ایک ہوائی جہاز کو ممبئی میں اتارا گیا۔ کچھ پروازوں کی روانگی میں بھی تاخیر ہوئی۔ گذشتہ 31 دسمبر اور یکم جنوری کو بڑے پیمانے پر پروازوں کے متاثر ہونے کے بعد ایئر لائنز کی جانب سے بہتر انتظام کی وجہ سے آج دھند کا اثر کم رہا۔ صبح حدبصارت میں بھی بہتری کا فائدہ ملا۔یو این آئی۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے