دھرم شالہ میں بم دھماکے، ایک زخمی

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

 

آرہ،:بہار کے بھوجپور ضلع میں آرہ سٹی تھانہ علاقہ کے ایک دھرم شالہ میں آج صبح بم دھماکے سے آس پاس کے علاقے میں کھلبلی مچ گئی۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ مغربی بنگال کے ہگلی تھانہ علاقہ کے تیل پاڑہ گاؤں کا رہنے والا وکی کمار سمیت پانچ افراد کو آرہ کے رہنے والے جتیندر کمار سنگھ اپنے ساتھ لے کر یہاں آیا ہوا تھا۔ جتیندر سبھی کو دھرم شالہ میں ٹھہرا کر چلا گیا۔ دھرم شالہ کے کمرہ نمبر 110 میں اچانک دھماکے ہونے سے وکی کمار شدید زخمی ہو گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمی کو بہتر علاج کے لیے پٹنہ میڈیکل کالج اسپتال ( پی ایم سی ایچ) بھیج دیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں پولیس ایک شخص کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مغربی بنگال کے یہ پانچوں افرادکسی بڑی واردات کو انجام دینے کے لئے یہاں آئے تھے۔اسپتال کے کمرے سے آدھار کارڈ اور ایک پستول برآمد کیاگیا ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے