دودھ گنگا نالہ آلوچی باغ سے چھتہ بل تک سات دنوں کے اندر اند رغیر قانونی تجاوزات ہٹایا جائیں /ایس ایم سی کمشنر

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/11فروری

سرینگر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اطہر عامر خان نے دودھ گنگا نالہ آلوچی باغ سے چھتہ بل تک سرکاری اراضی پر تعمیرات کھڑی کرنے والوں کو سات دنو ں کا وقت دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سری نگر میونسپل کارپوریشن نے دودھ گنگا نالہ پر قبضہ کرنے والوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ سات روز کے اندر اندر غیر قانونی تجاوزات کو از خود منہدم کریں بصورت دیگر ایس ایم سی کارروائی کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔ ایس ایم سی کمشنر اطہر عامر ملک کی جانب سے جاری کئے گئے ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ دودھ گنگا نالہ آلوچی باغ سے چھتہ بل تک جن لوگوں نے غیر قانونی طورپر تعمیراتی کھڑی ہوئی ہیں اُنہیں سات دن کا وقت دیا جاتا ہے کہ وہ از خود ان ڈھانچوں کو منہدم کریں بصورت دیگر نہ صرف ایس ایم سی از خود کارروائی کرئے گی بلکہ قابضین کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے مزید بتا یاکہ قابضین دودھ گنگا نالہ کے اردگرد غیر قانونی تجاوزات کو سات دنوں کے اندر اندر صاف کریں ایسا نہ کرنے پر ایس ایم سی کارروائی شروع کرئے گی ۔ذرائع نے خبر رساں ایجنسی یو این آئی کو بتایا کہ اگلے ہفتے یعنی 13فروری سے کشمیر بالعموم اور شہر سری نگر میں بالخصوص بڑے پیمانے پر انسداد تجاوزات مہم شروع کرنے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں متعلقہ محکموں کو باضابط طورپر ٹاسک بھی دیا گیا ہے۔

Share This Article