سرینگر//تعمیل ارشاد ویب ڈیسک // محکمہ تعلیم کے سیکریٹری فاروق احمد شاہ نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10ویں اور12ویں جماعت کے امتحانی نتائج رواں ماہ کے اوآخر میں ظاہر کئے جائیں گے ۔
حیدر پورہ سرینگر میں وزیر اعلیٰ سپر ۔50کوچنگ پروگرام کا افتتاح کرنے کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے فاروق احمدشاہ نے بتایا کہ ہماری ترجیحات ہیں کہ جلد ازجلد امتحانی نتائج کو ظاہر کریں ،تاکہ طلاب مستقبل کی پڑھائی پر توجہ مرکوز کریں۔
ان کا کہناتھاکہ 10 ویںاور12 ویںجماعت کے نتائج رواں ماہ کے آخری ہفتے میں ظاہر کئے جائیں گے ۔تاہم انہوں نے بتایا کہ اسکولوں میں اساتذہ کی ناقص کار کردگی کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں گے اور ایسے اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی بھی کی جائیگی ۔
محکمہ تعلیم کے سیکریٹری فاروق احمد شاہ نے مزید بتایا کہ 677طلاب کو 10اور12ویں جماعت کے امتحانات میں امسال شرکت کرنے سے روکا گیا ۔انہوں نے مذکورہ طلاب66فیصد حاضری کویقینی میں ناکام رہے تھے ،جوکہ امتحانات میں شرکت کرنے کےلئے لازمی ہے ۔

