دارلحکومت سرینگر میں ٹوجی انٹرنیٹ سروس بحال

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر: دارالحکومت سرینگر میں فتح کدل ہلاکتوں کے بعد ضلعے میں تیز رفتار انٹرنیٹ خدمات منقطع کردی گئیں ،تاہم بعد دوپہر ٹوجی انٹر نیٹ خد مات بحال کردی گئیں .

مواصلاتی کمپنیوں بشمول بی ایس این ایل کو حکام کی جانب سے ایڈوائزی موصول ہونے کے بعد دارالحکومت سرینگر میں ٹوجی انٹر نیٹ خدمات بحال کردی گئیں ،تاہم تیز رفتار انٹرنیٹ خدمات ہنوز معطل ہی ہیں .

یہ خدمات بدھ کی صبح فتح کدل معرکہ آرائی کے بعد منقطع کردی گئیں .حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات افواہوں کو روکنے اور امن وقانون کی صورتحال برقرار رکھنے کےلئے اٹھائے گئے .

Share This Article