سرینگر 16 جنوری: محکمہ موسمیات نے رواں موسم کے دوران 19جنوری سے23 جنوری تک پیرپنچال کے آرپار برفباری کی خوفناک پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ22 جنوری کو موسم سب سے زیادہ خراب رہے گا۔سی این ایس کے مطابق کشمیر میں جاری سردی کی شدت کے بیچ محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ مغربی ہوائیں ریاست میں اثر انداز ہیں اور23 جنوری تک مغر بی ہواؤں کا اثر جاری رہے گا جبکہ22جنوری کو یہ پورے عروج کو پہنچے گی ۔ محکمہ کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزری کے مطابق بھاری برف باری کے سبب ہوائی سروس ، جموں وکشمیر شاہراہ ، لداخ سرینگر شاہراہ کے علاوہ مغل روڑ اور دیگر بالائی علاقوں کی سڑکیں بھی اثر انداز ہو سکتی ہیں۔مذکورہ موسمی ایڈوائزری میں مزید بتایا گیا ہے کہ ان ایام میں دن کے درجہ حرارت میں واضح کمی ہوگی جبکہ رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔محکمہ موسمیات کے ایک آ فیسرکے مطابق کہ پہلے ہی اس ایڈوائزری کو جاری کرنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ لوگ موسم کے متعلق بروقت جانکاری حاصل کر سکیں۔ محکمہ موسمیات کے ایک آ فیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہو ئے بتایا کہ ہم نے ایڈوائزی جاری کی ہے لیکن یہ بتانہیں سکتے ہیں کہ کیا برف باری سے یہ شاہرائیں بند ہوں گی یا نہیں تاہم مسافروں اور لوگوں کو پہلے ہی برف باری کی جانکاری ہونی چاہئے

