خشک موسم کے چلتے شبانہ درجہ حرارت میں کمی ،پہلگام میں منفی 8.9 ڈگری ، دراس میں منفی 25ڈگر ی درج

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
SRINAGAR, JAN 23 (UNI) Srinagar in Jammu and Kashmir Union territory experienced another fresh spell of snowfall unleashing cold disrupting normal life on Saturday.UNI SRN PHOTO 2.

سرینگر/ ٰیکم فروری/ ٹی آئی نیوز

خشک موسم کی پیشگوئی کے چلتے جموں و کشمیر کے کچھ مقامات پر کم سے کم درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی اور پہلگام میں منفی 8.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دراس منفی 25ڈگری پر منجمند ہو گیا
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں گزشتہ رات 0.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات منفی 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
پہلگام میں گزشتہ رات منفی 4.7 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 8.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 8.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 8.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

Share This Article