حاجن بانڈی پورہ میں تین نوجوان غر قاب ، ایک کو بچا لیا گیا ، دو کی تلاش جاری

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

شمالی ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میں جمعہ کی دوپہر تین افراد کے دریائے جہلم میں غر قاب ہونے کے بعد ایک کو بچا لیا گیا جبکہ دو کی تلاش جاری ہے

اطلاعات کے مطابق واقعہ سے مقامی لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا جنہوں نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ایک شخص کو مقامی لوگوں نے بچا لیا اور علاج کے لیے قریبی طبی مرکز میں منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو ٹیمیں رضاکاروں کے ساتھ مل کر دونوں لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

حکام نے ابھی تک ملوث افراد کی شناخت جاری نہیں کی ہے اور نہ ہی اس واقعے کی درست صورت حال کی تصدیق کی ہے۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Share This Article