جی ایس ٹی سے متعلق فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ میںتوسیع

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں/: گورنر انتظامیہ نے جنوری 2019 ء میں ٹیکس دہندگان کو ماہانہ جی ایس ٹی آر 3بی داخل کرانے میں پیش آرہی دشواریوں کے تناظر میں یہ رٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ 28فروری 2019 ء تک بڑھا دی ہے ۔
یہ معاملہ گورنر کے مشیر کے کے شرما نے 20فروری 2019ء کو منعقدہ جی ایس ٹی کونسل کی 33ویں میٹنگ کے دوران اُٹھایا۔اس موقعہ پر مشیر موصوف نے کونسل کو بتایا کہ ریاست کے ٹیکس دہندگان کو 20؍ فروری 2019ء تک داخل کئے جانے والے رٹرنس بھرنے میں امن و قانون کی بگڑتی صورتحال اور موبائیل انٹرنیٹ خدمات بند ہونے کی وجہ سے دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ۔
جی ایس ٹی کونسل نے ریاست کے اس منصوبے پر غور کرنے کے بعد ماہانہ جی ایس ٹی آر 3بی داخل کرنے کی آخری تاریخ 28فروری 2019ء تک بڑھا دی ۔ اس سلسلے میں حکومت کی طرف سے 20فروری کو ایک نوٹفیکشن بھی جاری کیا گیا۔

Share This Article