جواہرنگر سرینگر میں آتشزدگی، ڈی ایس پی زخمی، سرکاری کوارٹر کو نقصان

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 28 جنوری

سری نگر کے جواہر نگر علاقے میں منگل کی صبح آتشزدگی کی ایک واردات میں انٹی کورپشن بیورو (اے سی بی) کے ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) زخمی ہوگئے جبکہ سرکاری کوارٹر کو نقصان پہنچا۔

ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ جواہر نگر میں منگل کی صبح اے سی بی کے ایک افسر کے سرکاری رہائشی کوارٹر سے آگ نمودار ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے دوران اے سی بی کا افسر زخمی ہوا جس کی شناخت ہلال احمد کے طور ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ افسر کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
محکمہ فائر اینڈ ایمرجسنی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آتشزدگی کے متعلق اطلاع موصول ہونے کے فوراً بعد فائر ٹنڈرس جائے وار دات پر پہنچے اور آگ کو قابو میں کر لیا۔انہوں نے کہا کہ اس واردات میں کوارٹر کو نقصان پہنچا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔

Share This Article