جموں کشمیر پولیس سربراہ کا دورہ کھٹوعہ ، سیکورٹی اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /29جنوری /

جموں کشمیر پولیس سربراہ نلین پربھات (آئی پی ایس ) نے کٹھوعہ ضلع کے دور دراز علاقوں کا دورہ کیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق موصوف نے ضلع کے مچیڈی، بدنوٹا، سدروٹا، اور دوگینی پولیس چوکیاں کا دورہ کیا اور وہاں اسپیشل آپریشن گروپ کٹھوعہ بلاور کے جوانوں اور افسران سے بات چیت کی۔

دورے کے دوران اے ڈی جی پی جموں زون آنند جین آئی پی ایس نے ڈی جی پی کو خطے میں جاری انسداد دہشت گردی کارروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقعہ پر ان کے ہمراہ ڈی آئی جی شیو کمار ،ڈی ڈی آئی بی جموں، ایس ایس پی کٹھوعہ شوبیت سکسینہ اور دیگر افسران موجود تھے ۔

دورے کے دوران ڈی جی پی نے فوج اور سی آر پی ایف کے اہلکاروں کے ساتھ بھی بات چیت کی، اور تمام فورسز کے درمیان مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے دہشت گردوں کو بے اثر کرنے کی ضرورت پر زور دیا جن کی خطے میں موجودگی کی اطلاع ملی ہے۔ڈی جی پی پربھات نے انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں انٹیلی جنس جمع کرنے اور موثر زمینی کارروائیوں کی اہمیت پر زور دیا۔

Share This Article