جموں و کشمیر میں 7 اگست تک رک رک کر بارشوں کا امکان: محکمہ موسمیات

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 30 جولائی

محکمہ موسمیات کے مطابق جموں وکشمیر میں 7 اگست تک مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ رک رک کر بارشوں کا امکان ہے۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں 30 اور 31 جولائی کو مطلع مجموعی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کشمیر میں کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں جبکہ جموں خطے میں بیشتر مقامات پر بارشوں کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعد ازاں یکم سے 7 اگست تک بھی مطلع عام طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران بھی کشمیر میں کئی مقامات جبکہ جموں خطے کے بیشتر مقامات میں گرج چمک کے ساتھ رک رک کر بارشیں متوقع ہیں۔

محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا کہ تیز بارشوں کے باعث جموں خطے میں کچھ خطرناک مقامات پر سیلابی ریلے،، بادل پھٹنے، زمین کھسکنے اور چٹانیں گر آنے کے امکانات ہیں۔

Share This Article