پونچھ کے منگنار میں مشتبہ افراد کی نقل و حمل کے بعد تلاشی آپریشن شروع

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں، 30 جولائی

سیکورٹی فورسز نے مشتبہ افراد کی نقل و حمل کے بارے میں اطلاع ملنے کے بعد جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے دور افتادہ گائوں منگنار کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاش آپریشن شروع کر دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ دو مشتبہ افراد کی نقل وحمل کے بارے میں اطلاع موصول ہونے پر فوج کی آر آر، سی آر پی ایف اور پولیس نے منگل کی صبح پونچھ کے منگنار علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔

نہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن کو سخت اور مزید وسیع کر دیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ سیاہ لباس میں ملبوس دو مشتبہ افراد کو پیر کی شام ڈھیرہ کی گلی کے نزدیک سلام پور میں گھومتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

Share This Article