جموں و کشمیر میں موسم خشک ،15 اپریل تک کسی بھی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں/ محکمہ موسمیات

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/ 12 اپریل / ٹی آئی نیوز

ٹنل کے آر پار خشک موسمی صورتحال کے بیچ محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ کچھ دنوں تک موسم میں کوئی خاص تبدیلی متوقع نہیں ہے اور یہ بنیادی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے
محکمہ موسمیات نے بتایا”مجموعی طور پر اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کی توقع ہے اور کسی خاص تبدیلی کی توقع نہیں ہے

درجہ حرارت کے بارے میں، محکمہ موسمیات کے اہلکار نے کہا کہ سرینگر میں گزشتہ رات 7.1 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 7.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

انہوں نے کہا کہ پہلگام میں گزشتہ رات 3.0 ڈگری کے مقابلے میں 2.5 ڈگری سیلشس اور گلمرگ میں گزشتہ رات 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

Share This Article