جموں وکشمیر: حکومت کے تین سال مکمل ہونے پر بی جے پی کی 11 مارچ کو ریلی

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر::بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں وکشمیر میں پی ڈی پی بی جے پی حکومت کے تین سال مکمل ہونے کے سلسلے میں 11 مارچ کو یہاں ایک ریلی کا انعقاد کرنے جارہی ہے۔ پارٹی ذرائع نے یو این آئی کو بتایا ’پی ڈی پی بی جے پی مخلوط حکومت نے اپنے تین سال کامیابی کے ساتھ مکمل کئے ہیں۔ اس سلسلے میں 11 مارچ کو یہاں دسہرہ گراو¿نڈ میں ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا جائے گا‘۔ انہوں نے بتایا کہ پی ڈی پی بی جے پی مخلوط حکومت نے ایجنڈا آف الائنس کے مطابق تینوں خطوں کے لوگوں کی خواہشات اور مطالبات کو پورا کرنے کی کامیاب کوششیں کی ہیں۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ مجوزہ ریلی میں کارکنوں کی بھاری شرکت متوقع ہے۔ اس میں بی جے پی کی مرکزی و ریاستی لیڈرشپ بھی شرکت کرے گی۔ انہوں نے بتایا’وزیراعظم دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ، بی جے پی قومی جنرل سکریٹری رام مادھو، قومی جنرل سکریٹری (آرگنائزیشن) رام لال، بی جے پی ممبران پارلیمنٹ، وزراءاور ممبران اس ریلی میں شرکت کریں گے‘۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ مجوزہ ریلی میں کارکنوں کو پی ڈی پی بی جے پی مخلوط حکومت کی جانب سے مستقبل میں اٹھائے جانے والے اقدامات کی جانکاری دی جائے گی۔ یو اےن آئی

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے