شہید دیوس: منوج سنہا کا شہیدوں کو خراج عقیدت

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 23 مارچ

لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے شہید دیوس کے موقع پر بھارت ماتا کے لئے قربانیاں پیش کرنے والے شہیدوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا: ‘ان کا غیر متزلزل حوصلہ، انقلابی جذبہ اور بے لوث قربانیاں ہمیں ہمیشہ متاثر کرتی رہیں گی’۔

موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ہفتے کو ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘شہید دیوس کے موقع پر میں ماں بھارتی کے عظیم بیٹوں،عظیم آزادی پسندوں، بھگت سنگھ، سکھ دیو اور راج گرو، جنہوں نے ملک کی آزادی کے لئے اپنی جانیں نچھاور کیں، کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں’۔

انہوں نے پوسٹ میں کہا: ‘ان کا غیر متزلزل حوصلہ، انقلابی جذبہ اور بے لوث قربانیاں ہمیں ہمیشہ متاثر کرتی رہیں گی’۔بتادیں کہ ملک میں 23 مارچ کو ہر سال شہیدوں کی یاد میں شہید دیوس یا یوم شہدا منایا جاتا ہے۔ یہ دن قوم کے لئے اتحاد اور فخر کی ایک علامت ہے۔

Share This Article