جمعۃ الوداع کی مقدس تقریب گیلانی درگاہ عالیہ حضرت بل میں نماز جمعہ ادا کریں گے

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر:۶،جون: / حریت (گ) چیئرمین سید علی گیلانی جمعۃ الوداع کی مقدس تقریب کے حوالے سے درگاہ عالیہ حضرت بل میں نماز جمعہ ادا کریں گے۔کے این این کو موصولہ بیان کے مطابق حریت ترجمان کے مطابق چیرمین سید علی گیلانی جمعۃ الوداع کی مقدس تقریب کے حوالے سے درگاہ عالیہ حضرت بل میں نماز جمعہ ادا کریں گے۔ادھرحریت چیرمین سید علی گیلانی اور تحریک حریت چیرمین محمد اشرف صحرائی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں تحریک حریت کے کارکن ارشد احمد پنجابی ساکن ہمہامہ بڈگام کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کرنے پر اپنے گہرے دُکھ اور رنج کا اظہار کیا۔ دونوں راہنماؤں نے ارشد احمد کی تحریک حقِ خودارادیت کے تئیں اپنی گراں قدر خدمات انجام دینے کو خراج تحسین ادا کرتے ہوئے کہا کہ ارشد صاحب ایک مخلص اور دین پسند نوجوان تھا۔ قائدین نے مرحوم کے حق میں ایصال ثواب کے لیے فاتح پڑھی اور ان کی مغفرت کے لیے اللہ تعالیٰ سے دُعا مانگی۔ قائدین نے مرحوم کے لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے اللہ تعالیٰ سے انہیں صبروجمیل عطا فرمانے کی بھی دُعا کی۔

Share This Article