جبلی پورہ میں کیمپ کے قیام کے خلاف آزاد ممبر اسمبلی سرا پا احتجاج

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر :جبلی پورہ اننت ناگ کے باشندوں نے اے آئی پی سربراہ اور ممبر اسمبلی لنگیٹ انجینئر رشید کی سربراہی میں ہفتہ کو سرینگر کی پریس کالونی میں جبلی پورہ میں فوج کی طرف سے فوجی کیمپ قائم کرنے کی کوششوں کے خلاف زوردر مظاہرہ کیا ۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں کیمپ کے قیام کے خلاف پلے کارڑس اٹھا رکھے تھے زوردار نعرے بازی کر رہے تھے ۔ اس موقعہ پر انجینئر رشید نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ متعلقہ بستی میں پہلے ہی دو کیمپ موجود ہیں اور اب فوج کی طرف سے کھیل کے میدان اور پنچائت گھر پر قبضہ کرنے کی کوششوں سے نہ صرف عام لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا بلکہ نوجوانوں کے کھیل کود کیلئے مخصوص جگہ کا بھی خاتمہ ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ جب لوگ محبوبہ مفتی کی طرف سے کئے گئے فوج انخلاءکے دعوے کے پورا ہونے کا انتظار کر رہے تھے ایسے میں پورے جنوبی کشمیر کو فوجی چھاﺅنی میں تبدیل کرنا ناقابل قبول اور شرمناک بات ہے ۔

انہوں نے کہا ”سرکار کو لوگوں کے جذبات اور مشکلات کا کوئی احساس نہیں اور اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے مذید کمیپ کھول کر طاقت کے بل پر اہل کشمیر کو دبایا جا رہا ہے ۔ فوجی حکام کو یہ بات سمجھنی چاہئے کہ ان کی جگہ سرحدوں پر ہے نہ کہ بستی میں اور ساتھ ہی سرکار کو کشمیر مسئلہ کے دائمی حل کی کوشش کرنی چاہئے“۔

بعد ازاں انجینئر رشید کی سربراہی میں جبلی پورہ کے معززین کا وفد ڈویژنل کمشنر سے ملا اور انہیں ایک میمورنڈم ،پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ کیمپ کو جبلی پورہ میں قائم نہ کیا جائے ۔ ڈویژنل کمشنر نے وفد کو یقین دلایا کہ لوگوں کے جذبات کا خیال رکھ کر معاملے کا سدباب کیا جائے گا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے