سرینگر 16 جنوری: وزیراعظم نریندر مودی متعدد پروجیکٹوں کی سنگ بنیاد ڈالنے کی غرض سے تین فروری کو جموں کا دورہ کریں گے جہاں و ہ سانبہ کے وجے پور میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرکے لوک سبھا اور ریاستی اسمبلی کے انتخابات کی مہم کا آغاز کریں گے۔سی این ایس کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی تین فروری کو جموں کا دورہ کریں گے جہاں وہ پروجیکٹوں کی سنگ بنیاد ڈالیں گے۔وزیراعظم مودی امکانی طور پر اپنے دورے کے دوران ضلع سانبہ کے وجے پور میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرکے لوک سبھا اور ریاستی اسمبلی کے انتخابات کی مہم کا آغاز کریں گے۔ معلوم ہوا ہے کہ اپنے دورہ کے دوران نریندرمودی پارٹی کے لیڈران سے ملاقات کریں گے اور وہ ممکنہ طور ریاست کی موجود سیا سی وسلامتی صورتحا ل کے حوالے ریاست کے گورنر سے بھی ملاقات کریں گے تاہم وزارت عظمیٰ کے دفتر سے ابھی یہ طے ہونا باقی ہے کہ آیا وزیراعظم اپنے دورے کے دوران ریاست کے تینوں خطوں کا دورہ کریں گے یا نہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ نریندر مودی اپنے دو ر ے کے دوران ہی پارٹی ورکروں اور عہداروں کو آ نے والے انتخابات کیلئے تیار رہنے کی ہر ی جھنڈ ی دکھائیں گے اور اس طرح یہاں باضابط وہ انتخا بی مہم کا آ غاز کریں گے۔
