ریل گاڑی کی زدمیں آکرایک شخص بنالقمہ اجل
سری نگر،سوپور:۱۱،جون:/ سری نگر،اسلام آبادشاہراہ پرواقع پانتھ چوک علاقہ میں سوموارکی صبح ایک تیزرفتارگاڑی نے ٹریفک پولیس سے وابستہ ایک نوجوان ایس پی اؤکوکچل کرموت کی نیندسلادیا۔کے این این کوعینی شاہدین نے بتایاکہ ٹریفک پولیس سے وابستہ ایک ا یس پی اؤمنظوراحمدساکنہ زیون سری نگرپانتھ چوک اسٹاف کے نزدیک ڈیوٹی انجام دے رہاتھاکہ اُس نے ایک گاڑی کورُکنے کااشارہ کیالیکن ڈرائیورنے گاڑی کی رفتاربڑھاتے ہوئے ٹریفک پولیس اہلکارکوکچل ڈالا ۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ نوجوان ٹریفک پولیس اہلکارمنظوراحمدکوخون میں لت پت اوربے ہوشی کی حالت میں صدراسپتال سر ینگرمنتقل کیاگیالیکن یہاں تعینات ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی معائنے کے بعداسکومردہ قراردیا۔پولیس تھانہ پانتھ چوک نے اس المناک حادثے ک سلسلے میں کیس درج کرکے حادثے کاموجب بننے والی گاڑی اوراسکے ڈرائیورکی تلاش شروع کردی ۔اُدھرمعلوم ہواکہ ضروری لوازمات کے بعدمہلوک ایس پی اؤمنظورکی میت لواحقین کے سپردکی گئی ،اورجب وہ اس نوجوان کی میت لیکرآبائی علاقہ زیون پہنچے تووہاں کہرام مچ گیا۔نمازجنازہ کے بعدمنظوراحمدکی میت کوآبائی مقبرہ میں دفنایاگیا۔اس دوران شمالی قصبہ سوپورکے ایک مضافاتی گاؤں ہائیگام کے نزدیک سوموارکودوپہرکے وقت ایک مقامی شخص ریل گاڑی کی زدمیں آکرلقمہ اجل بن گیا۔معلوم ہواکہ تیزرفتارریل گاڑی نے 42سالہ غلام محمدراتھرولدعلی محمدساکنہ چیک ہائیگام کوگھرکے نزدیک سے گزرنے والی ریلوے لائن کوعبورکرتے ہوئے کچل ڈالاجسکے نتیجے میں مذکورہ شخص موقعہ پرہی لقمہ اجل بن گیا۔پولیس تھانہ تارزؤسوپورنے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔

