سرینگر: عسکریت پسند کمانڈر برہان وانی کی دوسری برسی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظام کیے گئے ہیں۔
برہان وانی کے آبائی علاقے ترال میں چند نوجوانوں نے کرفیو توڑ کر برہان وانی کی رہائش گاہ کی جانب پیش قدمی کرنے کی کوشش کررہے تھے۔
اس دوران سکیورٹی فورسز نے کسی کو بھی کرفیو توڑنے کی اجازت نہیں دی۔
واضع رہے کہ حریت کی جانب سے اتوار کے روز ترال چلو کی کال دی گئی ہے۔ جس کے پیش نظر کشمیر کے تمام علاقوں میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
واضع رہے کہ 8 جولائی 2016 حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان کو سکیورٹی فورسز نے تصادم کے دوران ہلاک کردیا تھا۔

