بیر وہ میں تین نقب زن گرفتار

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
بیروہ۵۲،فروری سرگرم نقب زنوں کے گروہ کاپردہ فاش کرتے ہوئے بیروہ پولیس نے 3چوروں کوگرفتارکرکے اُنکی نشاندہی پرلاکھوں روپے مال مسروقہ برآمدکیا۔کے این ایس کوپولیس ذرائع نے بتایاکہ وسطی ضلع بڈگام کے بیروہ علاقہ میں چوری کی کچھ وارداتیں رونماہونے کے بعدپولیس نے ملوث چوروں کاتعاقب شروع کیا۔ذرائع کے مطابق اسی دوران بیروہ کے ایک تاجرتوسیف احمدنے پولیس تھانہ میں یہ شکایت درج کرادی کہ نامعلوم نقب زنوں نے اُسکی دکان نزدیک سومواسٹینڈبیروہ کو15فروری کو لوٹ لیا۔پولیس تھانہ نے شکایت کی بناءپرچوری کی اس واردات کی چھان بین شروع کی توایک مشتبہ شخص وحیداحمدساکنہ ستہارن کھاگ کوپوچھ تاچھ کیلئے حراست میں لیاگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق دوران پوچھ تاچھ مذکورہ شخص نے اسبات کااعتراف کیاکہ اُس نے دوساتھیوں کیساتھ ملکرتاجرکی دکان میں نقب زنی کی۔ذرائع کے مطابق ملزم کے اقبال جرم کئے جانے کے بعداُسکے دونوں ساتھیوں بلال منٹواورمنظورشیخ ساکنان ستہارن کوبھی گرفتارکیاگیا۔ذرائع کے مطابق تینوں گرفتارنقب زنوں کی نشاندہی پر64موبائل فون سیٹ،موبائل فون کی بیٹریاں ،چارجراورکچھ انوٹروغیرہ بھی ضبط کئے گئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق نقب زنوں کی نشاندہی پربرآمدکئے جانے الیکٹرانک سامان کی مالیت لاکھوں روپے بنتی ہے۔تینوں نقب زنوں کیخلاف پولیس تھانہ بیروہ میں ایف آئی آرزیرنمبر24/2018زیردفعات457اور380آرپی سی کے تحت کیس درج کیاگیا۔اُدھرمقامی لوگوں نے پولیس کی جانب سے چوری کی واردات کے معمے کوسلجھاکرنقب زنوں کوبے نقاب کئے جانے کی سراہناکرتے ہوئے اس اُمیدکااظہارکیاکہ آئندہ بھی جرائم پیشہ افرادکیساتھ سختی سے نپٹاجائیگا۔
Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے