جموں کے نگروٹہ علاقے میں دریائے توی کے قریب پانی کے تیز بہاﺅ میں ڈوبنے والوں میں سے تیسرے نوجوان کی بھی نعش بر آمد کر لی گئی ہے ۔
حکام کے مطابق بازیابی کی کاروائی کے دوران امدادی کارکنوں نے ایک لڑکے کی نعش برآمد کی، جو تیز دھارے میں بہہ جانے کے بعد دو دیگر افراد کے ساتھ ڈوب گیا تھا۔
دو لڑکوں کی نعشیں پیر کے روز برآمد ہوئیں جبکہ تیسری لاش منگل کو برآمد ہوئی۔ انسپکٹر ونود کمار نے بتایا کہ لاش جائے وقوعہ سے تقریباً آدھا کلو میٹر نیچے ملی۔
تین نوجوان جن کی شناخت بویش کول (15)، سونم دت (16) اور آدتیہ پنڈت (15) کے طور پر کی گئی ہے، سبھی کشمیری پنڈت برادری سے تعلق رکھتے ہیں، اتوار کو ندی کے تیز بہاو سے بہہ گئے۔
حکام نے بتایا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے جموں کے گورئمنٹ میڈیکل کالج اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

