بڈگام میں چار مشتبہ افراد گرفتار، 3 پستول برآمد: فوج

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
فائیل فوٹو

بڈگام، 26 ستمبر

سیکورٹی فورسز نے منگل کو وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں چار مشتبہ افراد کو اسلحہ اور گولہ بارود کے ساتھ گرفتار کیا۔

دفاعی ترجمان نے بتایا کہ ایک مخصوص معلومات کی بنیاد پر، 25-26 ستمبر کی درمیانی رات کو بڈگام ضلع کے بیرواہ علاقے میں، چار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ انہیں اسلحہ اور گولہ بارود سمیت تین پستول اور دیگر جنگی سامان سمیت گرفتار کیا گیا۔

چنار کور نے ٹویٹر پر ٹویٹ میں لکھا’آپریشن بیوروہ بڈگام ، فوج اور جموں کشمیر پولیس نے 25-26 ستمبر کی درمیانی رات بیرواہ، بڈگام میں شروع کیے گئے ایک مشترکہ آپریشن میں، چار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 03xپستول اور دیگر جنگی سامان جیسے اسٹورز برآمد ہوئے۔ تفتیش جاری ہے:”

Share This Article