بچوں کی حفاظت کے لئے تمام متحد ہوکر لڑیں : راہل

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

بچوں کی حفاظت کے لئے تمام متحد ہوکر لڑیں : راہل

نئی دہلی،30جون : کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے مدھیہ پردیش کے مندسور میں آٹھ سالہ بچی کا اغوا کرکے عصمت دری کے واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بچوں کی حفاظت کے لئے تمام سے متحدہوکر کام کرنے کی اپیل کی۔
مسٹر گاندھی نے سنیچر کو ٹوئٹر پر کہاکہ مدھیہ پردیش کے مندسور میں آٹھ سالہ بچی کواغوا کرکے اس کی اجتماعی عصمت دری کی گئی جو زندگی اور موت کی جنگ لڑرہی ہے۔ اس بچی پر کئے گئے ظلم سے مجھے گہرا دکھ ہوا ہے۔
کانگریس صدر نے اس طرح کے واقعات کے خلاف اہل وطن سے متحد ہونے کی اپیل کی اور کہاکہ قومی سطح پر ہم سب کو بچوں کی حفاظت کے لئے لازمی طورپر متحد ہوجانا چاہئے اور گناہ گار کو سزا دلاکر متاثرہ کو جلد از جلد انصاف دینا چاہئے۔
یو این آئی،

Share This Article