بنگلہ دیش میں گردابی طوفان ’مورا‘ کی وجہ سے بھاری نقصان

کاکس بازار(بنگلہ دیش)،30مئی(رائٹر)بنگلہ دیش کے ساحلی علاقوں میں آج آئے گردابی طوفان ’مورا‘کی وجہ سے کم ازکم 3،50،000لوگ اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ اس طوفان کی وجہ سے میانمار میں ہوئے تشدد کے بعد روہنگیا مسلمانوں کے لئے بنائے گئے پناہ گزین کیمپوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
گردابی طوفان ’مورا‘بنگلہ دیش کے ساحلی ضلع کاکس بازار کے سینٹ مارٹن اور تیکناک جزیرے سے ٹکرایا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے