باستخدام هذا الموقع ، فإنك توافق على سياسة الخصوصية و شروط الاستخدام .
Accept
Ultimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging Championship
Reading: بجٹ اجلاس کا ہنگامہ خیز آغاز ،اپوزیشن کا احتجاج
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
Ultimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging Championship
Font ResizerAa
Have an existing account? Sign In
Follow US
  • Home
  • ملٹی میڈیا
  • کشمیر
  • سرینگر
  • جموں
  • بھارت
  • ایشیا
  • بین الاقوامی
  • سیاست
  • خصوصی رپورٹ
  • کھیل
  • کاروبار
  • رائے
  • اداریہ
  • تعلیم
  • روزگار نیوز
  • آج کا اخبار
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
تازہ ترین

بجٹ اجلاس کا ہنگامہ خیز آغاز ،اپوزیشن کا احتجاج

Last updated: جنوری 2, 2018 4:14 شام
9 سال ago
Share
File Photo
SHARE

جموں:جموں وکشمیر کی اسمبلی کے ایک ماہ سے زیادہ عرصہ تک جاری رہنے والے بجٹ اجلاس کا منگل کو یہاں توقع کے عین مطابق ہنگامہ خیز آغاز ہوا۔ ریاستی گورنر این این ووہرا کے خطاب کے دوران اپوزیشن کے اراکین نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے ایوان سے احتجاجاً واک آوٹ کیا۔

منگل کی صبح جوں ہی گورنر ووہرا نے اسمبلی کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنا شروع کیا تو نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے اراکین اپنی سیٹوں سے اٹھ کھڑے ہوئے اور ’پی ڈی پی۔ بی جے پی سرکار ہائے ہائے، نکمی سرکارہائے ہائے، قاتل سرکار ہائے ہائے، جمہوریت کے قاتلوں ہوش میں آو¿، ہوش میں آو‘ کے نعرے بلند کرتے ہوئے گورنر موصوف کے خطاب میں رخنہ ڈال دیا۔

اپوزیشن اراکین نے اپنے ساتھ سیاہ پرچم اور پلے کارڈ لائے تھے جن پر ’حکومت مخالف‘ نعرے درج تھے۔ انہوں نے ایوان میں احتجاج کے دوران یہ پرچم اور پلے کارڈ لہراتے اور بعدازاں شدید نعرے بازی کے درمیان احتجاجاً واک آوٹ کیا۔ این سی رکن اسمبلی عبدالمجید لارمی جنہوں نے اپنے ساتھ ایک سیاہ رنگ کا بینر لایا تھا، نے ’معصوموں کا قتل عام بند کرو بند کرو‘ کا نعرہ بلند کیا۔ وہ کشمیر میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں مبینہ شہری ہلاکتوں کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ بعدازاں اپوزیشن اراکین نے اسمبلی کمپلیکس کے باہر بیٹھ کر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی اور احتجاج کیا۔

تاہم آزاد ممبر اسمبلی و اے آئی پی سربراہ انجینئر شیخ عبدالرشید نے ایوان میں اپنا احتجاج جاری رکھا۔ وہ کشمیر میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں ہورہی مبینہ شہری ہلاکتوں کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ اس سے قبل وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے بھائی تصدیق حسین مفتی کو قانون ساز کونسل کے رکن کی حیثیت سے حلف دلایا گیا۔ انہیں حال ہی میں کابینہ میں شامل کرکے سیاحت کا قلمدان تفویض کیا گیا۔ نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر و جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ موجودہ پی ڈی پی، بی جے پی مخلوط سرکار ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا ’موجود دور حکومت میں ریاست کے ہر طرف افراتفری اور غیریقینیت ہے‘۔ انہوں نے کہا ’ریاست کے تینوں خطوں کے لوگوں نے پی ڈی پی بی جے پی مخلوط حکومت کو مسترد کردیا ہے۔ اپوزیشن لوگوں کا اعتماد بحال کرنے اور حکمران ٹولے کو ایکسپوز کرنے کا کام کرے گا‘۔ مسٹر ساگر نے کہا کہ کشمیری نوجوان پی ڈی پی بی جے پی پالیسیوں سے تنگ آچکے ہیں اور ان کا عسکری صفوں میں شامل ہونا باعث تشویش ہے۔ انہوں نے مزید کہا ’ریاست میں عدم تحفظ اور غیریقینیت کا ماحول ہے۔ بے روزگاری اور بدانتظامی ہے۔ یہ چیزیں ہیں جن کے خلاف ہم نے آج اپنا احتجاج درج کیا‘۔ کانگریس کے سینئر لیڈر نوانگ رگزن جورا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ موجودہ حکومت نہیں چاہتی ہے کہ اپوزیشن کے اراکین لوگوں کے مسائل اسمبلی میں اٹھائے۔ ان کا کہنا تھا ’ہم نے واک آوٹ اس لئے کیا کیونکہ آئین کو بدل دیا گیا ہے۔

ہر چھ مہینے میں ایک بار اسمبلی کو بلانا ہوتا ہے۔ جب اسمبلی بلاتے ہیں تو ہم اس میں سوال کرتے ہیں، قراردادیں پیش کرتے ہیں اور لوگوں کی تکالیف کو اجاگر کرتے ہیں۔ ان لوگوں نے ایسا نہیں کیا۔ دہلی کے ڈنڈے کی وجہ سے تین روزہ اسمبلی اجلاس بلایا اور (گڈس اینڈ سروسز ٹیکس) جی ایس ٹی کو منظور کیا۔ کیا ہم اس کو اسمبلی اجلاس مان سکتے ہیں؟ یہ لوگ نہیں چاہتے ہیں کہ ممبران اسمبلی لوگوں کے مسائل کی ترجمانی کرے‘۔ رگزن جورا نے پی ڈی پی بی جے پی مخلوط حکومت پر کورپشن کا الزام لگاتے ہوئے کہا ’یہ سرکار کورپشن میں ڈوبی ہوئی ہے۔ گذشتہ تین برسوں کے دوران جتنے سیکورٹی فورس اہلکار شہید ہوئے ہیں، اتنے گذشتہ دس برسوں میں شہید نہیں ہوئے ہیں۔ کراس بارڈر فائرنگ کو ہی دیکھ لیجئے۔ ہر روز سرحدوں پر فائرنگ ہوتی ہے۔ جتنا کرپشن اس سرکار میں دیکھا گیا ہے، وہ آپ کو گذشتہ کسی سرکار میں دیکھنے کو نہیں ملا ہوگا‘۔

انہوں نے کہا کہ یہ سرکار ہر محاذ پر ناکام ہوگئی ہے۔ ان کا کہنا تھا ’ وزیر اعلیٰ صاحبہ کا بھائی (تصدق حسین مفتی) پارلیمنٹ انتخاب لڑنے والا تھا۔ جب انہیں لگا کہ وہ ہارے گا تو انہوں نے الیکشن کمیشن کو لکھا کہ حالات ٹھیک نہیں ہیں اور ہم انتخابات نہیں کرپائیں گے‘۔ تاہم حکمران جماعت بی جے پی کے رکن ریویندر رانا نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں موجودہ دور حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے کو دیکھ کر بوکھلا گئی ہیں۔ انہوں نے کہا ’گذشتہ 70 برسوں کے 50 برسوں کے دوران نیشنل کانفرنس اور کانگریس کی حکومتیں رہی ہیں۔ ان لوگوں کی پیدا کردہ تباہ کاریوں سے ہم نے ریاست کو باہر نکالا ہے۔ آج جموں وکشمیر کے اندر امن، پیار اور ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوا ہے۔ ان کو یہ برداشت نہیں ہورہا ہے۔ ہم نے کشمیر میں امن لایا ہے۔ اپنی کرسی جاتی دیکھ کر ان لوگوں کے اندر بوکھلاہٹ اور مایوسی پائی جارہی ہے۔ یہ ان کی بوکھلاہٹ کی وجہ ہے کہ انہوں نے آج گورنر صاحب کے خطاب میں رخنہ ڈالا‘۔

You Might Also Like

سال 2018 میں ریاست میں منفرد اور دلچسپ واقعات دنیا بھر میں موضوع بحث بنے
ویڈیو: حجاج کرام کی وطن واپسی شروع
جموں کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی کیلئے مرکزی سرکار اپنے وعدے پر پابند / سنیل شرما
عمر عبداللہ،محبوبہ مفتی کی رہائی کے امکانات معدوم , مرکزی سرکار سابق وزرائے اعلیٰ پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرنے کی تیاری میں
آلوچی باغ سرینگر میں پولیس گاڑی پر ملی ٹنٹو ں کی فائرنگ
Share This Article
Facebook Email Print
Previous Article وانی گام پٹن کے باشند گان کا بی ڈ ی او کے خلا ف احتجاج
Next Article سوپور میں بھیانک آتشزدگی ،12دکانیں ،رستوران خاکستر
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تابعنا

اعثر علينا على الوسائط الاجتماعية
FacebookLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow

النشرة الأسبوعية

اشترك في النشرة الإخبارية لدينا للحصول على أحدث مقالاتنا على الفور!
[mc4wp_form]
أخبار شعبية
تازہ ترینتعلیمملٹی میڈیا

مارچ سیشن :وادی کشمیر میں 12ویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا با ضابطہ آغاز

By
3 سال ago
ایس کے آئی سی سی میں تین روزہ ریاستی سطح کی فلیٹیلک نمائش ”کاشپیکس -2023“ کا افتتاح
اینٹی کرپشن بیورو نے منی گام کے سرپنچ کو رنگے ہاتھوں دھر دبوچا
جموں وکشمیر کا مستقبل بی جے پی کے ہاتھوں میں محفوظ ہے: ڈاکٹر جیتندرا سنگھ
کشمیر میں ویک اینڈ لاک ڈاؤن جاری، معمولات زندگی متاثر
- الإعلانات -
Ad imageAd image
حالات فيروس كورونا العالمية

Confirmed

0

Death

0

معلومات اكثر: إحصائيات كوفيد -19
about us

نحن نؤثر على 20 مليون مستخدم ونعتبر شبكة أخبار الأعمال والتكنولوجيا رقم واحد على هذا الكوكب.

تجدنا على مواقع التواصل الاجتماعي

© Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
انضم إلينا!
اشترك في النشرة الإخبارية لدينا ولا تفوت آخر الأخبار والبودكاست وما إلى ذلك.
[mc4wp_form]
صفر بريد مزعج ، إلغاء الاشتراك في أي وقت.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?