بجبہاڑہ میں سڑک حادثہ، موٹر سائیکل سوار از جان، دو دیگر زخمی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر، 15 اگست

جنوبی ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں منگل کے روز موٹر سائیکل اور ٹپر کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق منگل کے روز ڈونی پورہ سنگم بجبہاڑہ میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب موٹر سائیکل زیر نمبر (JK15-4617)اور ٹپر زیر نمبر (JK03M-1190)کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں تین افراد شدید طورپر زخمی ہوئے۔معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے موٹر سائیکل سوار کو مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت معراج الدین پرے ولد غلام رسول اور زخمیوں کی پہچان یاسین پرے ولد بشیر احمد پرے اور وسیم احمد بٹ ولد علی محمد بٹ ساکنان سمبل سونہ واری بانڈی پورہ کے بطور ہوئی ہے۔

دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔یو این آئی

Share This Article