راجوری میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
Graphic shows large earthquake logo over broken earth and Richter scale reading

جموں،

جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں جمعرات کی علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق جموں وکشمیر کے راجوری میں جمعرات کی علی الصبح 3 بجکر 49 منٹ پرزلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

سینٹر کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

تاہم زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

جموں وکشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک زون پانچ اور چار میں آتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ماہ جون میں جموں وکشمیر اور لداخ یونین ٹریٹری زائد از ایک درجن زلزلوں کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

یو این آئی

Share This Article