بانڈی پورہ میں عسکریت پسندوں اور فوج کے درمیان گولیوں کا تبادلہ

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

فرار ہونے کے راستوں پر پہرے بٹھا کر جنگلی علاقے کو پوری طرح سے سیل کیا گیا /فوجی ذرائع

سرینگر09؍جون؍ یوپی آئی؍؍ بانڈی پورہ میں عسکریت پسندوں اور فورسز کے درمیان شدید گولیوں کا تبادلہ ۔ فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر جنگجوؤں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق شام دیر گئے بانڈی پورہ کے رینار جنگلی علاقے میں عسکریت پسندوں اور فوج کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا۔ معلوم ہوا ہے کہ عسکریت پسندوں کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد 14آر آر نے بانڈی پورہ کے جنگلی علاقے رینار کو جونہی محاصرے میں لے کر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا اس دوران جنگل میں محصور جنگجوؤں نے جدید ہتھیاروں سے فوج پر فائرنگ شروع کی ۔ نمائندے کے مطابق فوج نے پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کی جس دوران کئی منٹوں تک دوبدو گولیوں کا تبادلہ جاری رہا۔ دفاعی ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ فوج اور ایس او جی کی اضافی کمک کو جنگل کی طرف روانہ کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق اندھیرا چھا جانے کے باعث آپریشن کو موخر کیا گیا ہے تاہم جنگل کو پوری طرح سے سیل کرکے فرار ہونے کے راستوں پر پہرے بتھا دئے گئے ہیں۔

Share This Article