بارش کے بعد درجہ حرارت میں کمی، جموں و کشمیر میں موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیشگوئی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /26ستمبر / ٹی آئی نیوز

وادی کشمیر کے کئی علاقوں میںشبانہ بارشوں کے شبانہ درجہ حرارت میں کمی آئی ہے ۔ادھر محکمہ موسمیات نے آج سے موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سرینگر میں 1.9 ملی میٹر، قاضی گنڈ میں 6.2 ملی میٹر، پہلگام میں 8.6 ملی میٹر، کپواڑہ میں 2.8 ملی میٹر، کوکرناگ میں 10.6 ملی میٹر، گلمرگ میں 0.6 ملی میٹر، جموں میں 1.4 ملی میٹر، بانہال میں 8.4 ملی میٹر، بٹوٹے میں 4 ملی میٹر بارش ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ سرینگر میں گزشتہ رات 15.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 14.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 15.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 9.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام میں، پارہ گزشتہ رات 12.3 کے مقابلے میں 6.4 ڈگری سلیشس ریکارڈ کی گئی جبکہ شہر آفاق گلمرگ میں گزشتہ رات 6.2 کے مقابلے میں 4.0 ڈگری سلیشس درج کیا گیا

Share This Article