بابری مسجد کے معاملہ میں شیعہ پرسنل لا بورڈ ، مسلم پرسنل لا بورڈ کے ساتھ ہے : مولانا یعسوب عباس

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

الہ آباد : بابری مسجد کے تعلق سے شیعہ پرسنل لا بورڈ نے اپنے اہم موقف کا اعلان کیا ہے ۔شیعہ پر سنل لا بورڈ نے کہا ہے کہ بابری مسجد کے تعلق سے شیعہ پر سنل لا بورڈ، آل انڈیا مسلم پر سنل لا بورڈ کے موقف کی پوری طرح تائید کرتا ہے ۔

شیعہ پرسنل لا بورڈ کے ترجمان مولانا یعسوب عباس نے الہ آباد میں نیوز 18 سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ بابری مسجد کے نام پر حکومت سے سودے بازی کر رہے ہیں ۔لیکن شیعہ پرسنل لا بورڈ بابری مسجد کے معاملے میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بوڑد کے شانہ بہ شابہ کھڑا رہے گا ۔

مولانا نے مزید کہا کہ جولوگ بابری مسجد کے تعلق سے مختلف بیانات دیتے رہتے ہیں ، ان کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں ہے ۔ کیونکہ وہ لوگ قوم کی نمائندگی نہیں کرتے ہیں ۔سستی شہرت یا پھر چھوٹے سے عہدہ کیلئے لوگ اس طرح کا بیان دے کر پوری ملت کو رسوا کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بابری مسجد کے تعلق سے شیعہ پرسنل لا بورڈ اور ہندوستان کے سات کروڑ شیعہ افراد کا نظریہ وہی ہے جو مسلم پرسنل بورڈ کا ہے ۔ ںیوز 18

Share This Article