این ڈی ٹی وی کے مالک پرنے رائے، رادھیکا رائے پر سی بی آئی چھاپے

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے ایک نجی بینک کو مبینہ طور پر نقصان کے معاملے میں این ڈی ٹی وی کے مالک پرنے رائے، رادھیکا رائے اور ایک دیگر کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کر کے دہلی اور دہرہ دون میں چار جگہ چھاپے مارے۔ سی بی آئی کے ذرائع کے مطابق پرنائے رائے اوررادھیکا رائے اور نجی کمپنی پر آئی سی آئی سی آئی بینک کو 48 کروڑ روپے کے مبینہ نقصان کا معاملہ درج کرکے یہ چھاپہ ماری کی گئی ہے۔
اس سے پہلے ای ڈی نے فیما التزامات کی خلاف ورزی کرنے کو لے کر این ڈی ٹی وی کے خلاف 2030 کروڑ روپے کا نوٹس جاری کیا تھا۔ ای ڈی کا یہ نوٹس این ڈی ٹی وی کے پروموٹر پرنے رائے، رادھیکا رائے اور سینئر ایگزیکیٹیو یوی ایل نارائن راؤ کے خلاف جاری کیا گیا تھا۔)نیٹورک (18

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے