حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں نے کی ہوائی فائرنگ ،علاقے میں سراسیمگی
پلوامہ:۳،مئی : / جنوبی ضلع پلوامہ میں اتوار کو اُس وقت خوف ودہشت کی لہر دوڑ گئی جب یہاں این سی لیڈر کے رہائش مکان کے نزدیک مشکوک افراد کی نقل وحرکت دیکھی گئی ،جس دوران یہاں تعینات پولیس اہلکار نے ہوا میں گولیوں کے کئی راؤنڈ چلائے ۔غیر مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک اسلحہ چھینے کی کوشش تھی ، جسے الرٹ سنتری نے ناکام بنادیا ۔اس واقعہ کے فوراً بعد پورے علاقے کا فورسز نے محاصرہ کیا اور تلاشی کارروائی عمل میں لائی گئی ۔کشمیر نیوز نیٹ ورک کے مطابق نیشنل کانفرنس کے لیڈر کی رہائش گاہ پر تعینات پولیس اہلکار نے مشکوک نقل وحرکت دیکھ کر ہوائی فائرنگ کی ،جس کے نتیجے میں علاقے میں خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی ۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ اتوار کی دوپہر سیاسی لیڈر کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار نے مشکوک نقل وحرکت محسوس کی ،جس دوران اُس حفاظت کے بطور ہوا میں گولیوں کے چند راؤنڈ چلائے ۔غیر مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پلوامہ قصبہ میں یہ جنگجوؤں کی طرف سے اسلحہ چھینے کی کوشش تھی ،جسے ناکام بنادیا گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیو کالونی پلوامہ میں رہائش پذیر نیشنل کانفرنس لیڈر عبدالرشید ننگروکی رہائش گاہ کی حفاظت پر تعینات اہلکاروں کی چوکی پر جنگجو نے حملہ کیا ۔غیر مصدقہ ذرائع نے بتایا کہ حملہ آؤر موٹر سائیکل پر سوار تھے جن کی غالباً دو تھی ۔ذرائع کے مطابق حملہ آؤروں نے یہاں تعینات پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا اور ہتھیار چھینے کی کوشش کی ،تاہم پولیس اہلکار نے ہوا میں فائرنگ کی اور حملہ آؤروں کو بھاگنے پر مجبور کیا ۔حملہ آؤر ہوائی فائرنگ کے ساتھ ہی جائے وقوع سے فرار ہوئے ۔حملہ کے فوراً علاقے کا محاصرہ کیا گیا اور حملہ آؤروں کی تلاش شروع کردی جبکہ این سی لیڈر کی حفاطت پر تعینات اہلکاروں کو چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی ۔

