ایس ایس بی نے 71 تقرریوں کو منسوخ کیا، ویٹ لسٹ اُمید واروں کو متعلقہ محکموں کے ساتھ رابطہ کرنے کی ہدایت

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں: جموں وکشمیر سروس سلیکشن بورڈ ( جے کے ایس ایس بی) نے 71اُمیدواروں کی تقرریوں کو منسوخ کرنے کو منظوری دی ہے تاکہ ویٹ لسٹ امید واروں کے لئے تقرری کی راہ ہموار کی جاسکے۔
سروس سلیکشن بورڈ کے پی آر او ملک سہیل کے مطابق منسوخ کی گئی 71تقرریوں میں سے اننت ناگ ، بڈگام ، پلوامہ ، کپواڑہ اور جموں کے لئے ڈسٹرکٹ کیڈر کے تحت منتخب کئے گئے 69اکائونٹس اسسٹنٹ بھی شامل ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ اِن امید واروں کی حتمی تقرری کا معاملہ روک دیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے لوازمات پورانہیں کی ہیں۔
سہیل ملک کے مطابق اِن امید واروں کو لوازمات پورا کرنے کے لئے بورڈ کی جانب سے کئی بار مطلع کیا گیا ہے تاہم انہوں نے اب تک تقرری کے تعلق سے لوازمات پورا نہیں کی ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ معیاد گزرنے کے بعد سروس سلیکشن بورڈ نے ان کی تقرری منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ویٹ لسٹ امید واروں کو روزگار کا موقعہ فراہم کیا جاسکے۔
پی آر او نے ویٹ لسٹ امید واروں سے کہا ہے کہ وہ منسوخی کے اس حکمنامے سے مستفید ہونے کے لئے متعلقہ محکموں کے ساتھ فوری طور رابطہ کریں۔

Share This Article