فوج کی سخت جوابی کارروائی کیلئے جنگجو ہونگے ذمہ دار :عمر عبداللہ
سرینگر:۱۲،جون:کے این این/ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اِس طرح کا تشدد لاحاصل عمل ہے جبکہ کچھ طاقتیں امن عمل میں رخنہ ڈالنے کی درپے ہیں ۔ادھر سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی واقعہ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اگر فوج وفورسز نے سیز فائر ختم ہونے کے بعد سخت جوابی کارروائی کی ،تو اسکے لئے جنگجو ذمہ دار ہونگے ۔کشمیر نیوز نیٹ ورک کے مطابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے پلوامہ میں پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے واقعہ پر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔محبوبہ مفتی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مقدس رات میں پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنا ،قابل مذمت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کا واقعہ ایک ایسی رات میں رونما ہوا جس میں مسلم امہ اللہ تعلی سے گناہوں کی مغفرت کیلئے سربسجود تھے ۔وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا کہ تشدد لاحاصل عمل ہے جبکہ بعض طاقتیں امن عمل میں رخنہ ڈالنے کی درپے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات سے عوام کو خبردار رہنے کی ضرورت ہے کیو نکہ یہ امن اقدامات کو زک پہنچانے کی کوشش کی ۔انہوں نے کہاکہ فورسز کی جانب سے معطل کئے گئے آپریشنز اور مذاکراتی پیشکش ،جو حال ہی میں ریاستی ومرکزی حکومتوں نے اقدامات اٹھائے ،کو سبو تاژ کرنے کی ایک کوشش ہے ۔وزیر اعلیٰ نے مہلوک پولیس اہلکاروں کے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی اور تعزیت کی ۔انہوں نے مہلوکین کیلئے دعا بھی کی ۔اس سے قبل وزیر اعلیٰ نے ایک ٹوئیٹ کیا تھا جس میں تحریر تھا ’’شب قدر احستاب نفس ،سخاوت اور اللہ سے مغفرت ،رحمت و ہدایت طلب کرنے کی رات ہے۔آئے آج کی شب ہم سب مل کر ریاست میں امن ،ترقی ،خوشحالی اور بھائی چارے کی دْعا کریں۔میں پوری امت اسلامیہ بلخصوص جموں وکشمیر کے لوگوں کو شب قدر کی مبارکباد پیش کرتی ہوں‘‘۔ادھر سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی واقعہ پر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند کی جانب امن پہل کے ختم ہونے یا اس سے قبل اگر سیکورٹی فورسز نے سخت جوابی کارروائی کی تو ملی ٹنٹ خود کو اسکے لئے ذمہ دار ٹھہرائیں ۔یاد رہے کہ16مئی کو حکومت نے فوج وفورسز کو یہ ہدایت دی کہ جنگجوؤں کے خلاف ماہِ رمضان میں کوئی آپریشن نہ کیا جائے ،تاہم حملے کی صورت میں جوابی کارروائی کا حق اُنہیں حاصل ہے ۔پلوامہ میں پولیس اہلکاروں پر ہوئے حملے میں دو اہلکاروں کی موت ہونے کے واقعہ پر سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے شدید برہمی کا اظہار کیا ۔انہوں نے سماجی رابط ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے تحریر کیا’ملی ٹنٹ آرگنائزیشن اپنی طرف سے پوری کوششیں کررہی ہیں کہ سیز فائر ناکام ہو ۔ حکومت ہند کی جانب امن پہل کے ختم ہونے یا اس سے قبل اگر سیکورٹی فورسز نے اُنکے خلاف سخت جوابی کارروائی کی تو ملی ٹنٹ صرف خود کو اسکے لئے ذمہ دار ٹھہرائیں‘۔عمر عبداللہ نے کہا کہ جنہوں نے پولیس اہلکاروں کو ہلاک کیا ،وہ جہنم کے حقدار ہیں ۔ انہوں نے کہا ’یہ سب کچھ شب قدر کی رات کے دوران ہوا،ان پولیس اہلکاروں کے قاتل جہنم کی آگ کے حقدار ہیں اور وہ اپنے آپ کو اسی آگ میں جلتے ہوئے پائیں گے، سوگوار کنبوں کے ساتھ میری دلی تعزیت‘۔
