اپوزیشن کا رفائیل معاملےپر مودی سے بیان کا مطالبہ

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
Tameel Irshad

نئی دہلی، 4 جنوری: لوک سبھا میں اپوزیشن نے رفائیل جنگی طیارہ خریدار ی معاملہ میں عائد الزامات پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے آج ان سے بیان دینے اور اس معاملے پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی(جے پی سی) کی تشکیل کا مطالبہ کیا۔
اپوزیشن اراکین نے کہا کہ مسٹر مودی ہر موضوع پر کچھ نہ کچھ بیان دیتے ہیں ، ٹوئٹر کے ذریعہ اپنا ردعمل ظاہر کرتے رہتے ہیں لیکن رفائیل سودے میں مبینہ گھپلے کے بارے میں انہوں نے ابھی تک ایک لفظ بھی نہیں کہا ہے۔ نہ ہی کوئی ٹوئٹ کیا ہے۔ انہیں ایوان میں آکر اس معاملے پر ذاتی طورپر بیان دینا چاہئے۔
رفائیل سودے پر ضابطہ 193 کے تحت بحث کو آگے بڑھاتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے دھرمیندر یادو نے 2016میں سودے کے دوران فرانس میں وزیر دفاع او ردفاع سکریٹری کی غیر موجودگی پر سوا ل اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ یو پی اے کی حکومت کے دور میں سودا نہیں کیا جانا غلط فیصلہ توتھا لیکن مسٹر مودی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کے دوران جس طرح طیارہ کی قیمت بڑھائی گئی ، اس سے شبہات پیدا ہوتے ہیں۔
مسٹر یادو نے آفسیٹ پارٹنر کے طورپر ہندوستان ایروناٹکس لمیٹیڈ کو معاہدہ سے الگ کرنے اور ایک پرائیوٹ کمپنی کو اس کا ٹھیکہ دینے پر بھی سوالات اٹھائے ۔ انہوں نے معاملے کی جانچ کے لئے جے پی سی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ۔

Share This Article