اولین سعودی سُپرماڈل تلیدہ آئندہ ماہ پیرس فیشن ویک میں

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

اولین سعودی سُپرماڈل تلیدہ آئندہ ماہ پیرس فیشن ویک میں

پیرس 29 جون : ماڈلنگ کے شعبے میں بین اقوامی شہرت کی دہلیز پر کھڑی سعودی عرب کی 18 سالہ ماڈل آئندہ مہینے پیرس فیشن ویک میں کیٹ واک کرے گی۔
تلیدہ تمر (18) نامی یہ جدہ نشیں لڑکی مشرق وسطیٰ کے اس اہم ملک کی اس محاذ پر اولین نمائندہ ہوگی۔
ہارپرز بازار عربیہ کے مطابق یہ سعودی ماڈل پہلی بار کسی بین اقوامی جریدے کے کورپیج کی زینت بنی ہے ۔
جریدے کو ایک انٹرویو میں تلیدہ نے کہا کہ اسے ماڈلنگ سے دلچسپی تھی اور اس نے ماڈلنگ شروع بھی کر دی تھی لیکن اس نے یہ کبھی سوچابھی نہیں تھا کہ اسے اولین سعودی ماڈل بن کر بین اقوامی منظر نامے پر ابھرنے کا موقع مل سکتا ہے۔
تلیدہ نے کہا وہ آج بھی سعودی انداز فکر کے حوالے سے سوچتی ہے کہ ’’ آخر کیوں ماڈلنگ کو ہماری ثقافت میں باوقار انداز سے نہیں دیکھا جاسکتا!‘‘۔
تلیدہ کے والد سعودی اور والدہ کرسٹینا تمر اطالوی ہیں اور وہ بھی اپنے زمانے میں ماڈل رہ چکی ہیں۔تلیدہ اب تک کئی برانڈز کے لئے ماڈلنگ کرچکی ہے ۔ یہ پہلا موقع ہے کہ انسے کسی بین اقوامی جریدے کے سرورق پر جگہ ملی ہے۔
سات ہزار فالوورز کے ساتھ انسٹاگرام پر بھی کافی سرگرم تلیدہ کے نزدیک عورت صرف خوبصورت نہیں مضبوط بھی ہے ۔وہ سعودی عورتوں کو اسی انداز سے دیکھتی ہے اور اس طرح وہ وہ ان کی صحیح طریقے سے نمائندگی کر نا چاہتی ہے۔
یو این آئی.

Share This Article