انتت ناگ میں چلتی ٹرین سے گر کر کمسن زخمی، رام بن میں لاش بر آمد

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں منگل کی صبح ایک کمسن لڑکا چلتی ٹرین سے گر کر زخمی ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ ریلوے اسٹیشن پر منگل کی صبح ایک 13 سالہ لڑکا چلتی ٹرین سے گر کر زخمی ہوگیا۔

زخمی لڑکے کی شناخت 13 سالہ توفیق احمد ولد شوکت علی ساکن جموں کے بطور ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زخمی کو علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
دریں اثنا رام بن کے رامسو علاقے میں سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ایک عدم شناخت لاش بر آمد کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ رامسو میں خونی نالہ کے نزدیک ایک عدم شناخت لاش بر آمد کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اور کیو آر ٹی رامسو نے گہرے نالے سے لاش نکالنے کے لئے آپریشن شروع کیا ہے۔

Share This Article