امرناتھ یاترا:3 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا 23 واں جھتا جموں سے روانہ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں، امرناتھ یاترا کے لئے جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے یاتریوں کا کشمیر روانہ ہونے کا سلسلہ جوش و خروش سے جاری ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے منگل کی صبح 3 ہزار 25 یاتریوں پر مشتمل 23 واں جھتا کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ یہ یاتری 119 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سخت سیکورٹی بندو بست کے بیچ ننون پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں کی طرف روانہ ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ننون پہلگام بیس کیمپ کے لئے 81 گاڑیوں میں 1865 یاتری روانہ ہوئے جن میں 1535 مرد، 275 خواتین، 2 بچے، 48 سادھو اور 5 سادھویں شامل تھیں۔

بالتل بیس کیمپ کے لئے 38 گاڑیوں میں 1160 یاتری روانہ ہوئے جن میں 735 مرد، 421 خواتین، 2 بچے شامل تھے۔

بتادیں کہ یکم جولائی سے شروع ہونے والی اس یاترا کے لئے اب تک زائد از 3 لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔

62 دنوں پر محیط یہ یاترا 31 اگست کو شرون پورنیما کے متبرک موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔

یو این آئی۔

Share This Article