امن قائم کرنا میری حکومت کی ذمہ داری نہیں: عمر عبداللہ

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر،21ستمبر

جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ فروٹ گروورس کو قومی شاہراہ کی بندش کے سبب جو نقصان ہوا ہے، اس کا تخمینہ لگا کر انہیں بھرپور معاوضہ فراہم کیا جائے گا انہوں نے اس بات کا یقین دلایا کہ باغبانوں کی محنت ضائع نہیں ہونے دی جائے گی اور حکومت ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ قومی شاہراہ اس وقت معمول کے مطابق گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے کھلی ہے۔

انہوں نے وضاحت دی کہ اگرچہ تقریباً 300 میٹر کا حصہ ڈھہ جانے کی وجہ سے شاہراہ پر ٹریفک کی آمدوفت متاثر ہوئی، تاہم اگلے چند روز میں اس پر بلیک ٹاپنگ مکمل کی جائے گی۔ ان کے مطابق فی الوقت شاہراہ پر کسی بھی گاڑی کو روکے جانے کی اطلاع نہیں ہے۔

ایل جی منوج سنہا کے حالیہ بیان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں عمر عبداللہ نے کہا کہ امن قائم کرنا ان کی حکومت کی براہِ راست ذمہ داری نہیں ہے، لیکن ہر معاملے میں ان کی حکومت کو ہی موردِ الزام ٹھہرایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرجموں وکشمیر میں مکمل امن و امان قائم نہیں ہے تو اسے بحال ہونا چاہیے کیونکہ ترقی، سیاحت اور کھیلوں کے فروغ کے لئے امن بنیادی شرط ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر چیز کے لئے امن ضروری ہے اور جن کی ذمہ داری ہے انہیں یہ فرض بخوبی نبھانا چاہئے۔

Share This Article